19 جولائی، 2022، 1:38 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84825714
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی برآمدات 2025 میں 75 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی

تہران، ارنا- ایرانی تجارتی فروغ کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیشن گوئی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات 2025 میں 75 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

یہ بات علیرضا پیمان پاک نے منگل کے روز تہران چیمبر آف کامرس کے وفد کے 36ويں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کے ساتھ ساتھ سائنس پر مبنی مصنوعات کی ترقی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
پیمان پاک نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات کے لیے مطلوبہ ممالک کی فہرست میں پڑوسی ممالک سرفہرست ہیں اور اسٹریٹجک ریاستیں اگلی پوزیشن پر ہیں۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ملک کے تجارتی پروگراموں کو مارکیٹ کی ترقی اور مسائل کے خاتمے دونوں میں تقسیم کیا گیا ہے، برآمدات سے متعلق نقطہ نظر کو روایتی سے ٹیکنالوجی پر مبنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .